ڈانڈیلی:4؍ جولائی (ایس اؤ نیوز) غریبوں کی پریشانی وتکلیف کو دورکرنےکےلئے ریاستی حکومت ’انّا بھاگیہ‘ اسکیم کے تحت مفت چاول تقسیم کرتی ہے۔ لیکن یہی لوگ چاول لے کر زائد قیمت پر دوسروں کو بیچنے کا معاملہ ایک طرف تو دوسری طرف اس طرح چاول لےکر ایجنٹ بیلگام ، ہبلی وغیرہ کو اس سے بھی زائد قیمت پر سپلائی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
خط غریب سے نیچے رہنےوالوں کو بی پی ایل کارڈ دیاگیا ہے۔ بی پی ایل کارڈوالوں کی زندگی کو سہارا دینے مرکزی اور ریاستی حکومت فی کس 5-5کلو یعنی 10کلو چاول ماہانہ تقسیم کئے جاتےہیں۔ چند غریب لوگ حکومت کی جانب سے ملنےوالی سہولیات کا بہتراستفادہ کرتے ہوئے زندگی میں سدھار لانےکی کوشش کرتےہیں تو دیگر ذرائع کا استعمال کرتےہوئے کمائی کرنےوالے غریب ،اسی چاول کو بیچ کر دکان سے بہتر قسم کے چاول خریدنے کا پتہ چلاہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سےدئیے جانےوالے چاول اچھی کوالٹی کے نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے دکانوں سےقیمتی چاول خرید نےکی بات کہتےہیں۔
انہی بی پی ایل والوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں ہرماہ ملنے والے 10کلو چاول ضرورت سے زائد ہوجاتے ہیں تو چاول دوسروں کو بیچ دینےکی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح بیچے جانےوالے چاول کو خرید کر بیلگام اور ہبلی وغیرہ کو زائد قیمت پر سپلائی کرنے والے دلال ،پسینہ بہائے بغیر اچھی کمائی کررہےہیں۔ اس معاملے کےلئے کسی ثبوت کی ضرورت ہے تو پھر ڈانڈیلی میں سنیچر کو پیش آنے و الا واقعہ کافی ہے۔جہاں انابھاگیہ اسکیم والے چاول خرید کر ایک سواری کے ذریعے جب بیلگام کو سپلائی کیاجارہاتھاتو محکمہ روینیو کے افسران کی جانچ میں سواری ہاتھ آگئی اور پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے کسی پس وپیش کے بغیر انا بھاگیہ چاول خرید کر سپلائی کئےجانے کی بات کو قبول کیا ۔ گھر گھر سے انا بھاگیہ اسکیم کے چاول خرید کر سپلائی کئے جانے والوں کی باقاعدہ ایک ٹیم ہونےکے اطلاعات ہیں۔
ضرورت سے زائد ہے؟:بی پی ایل کارڈوالوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے 10 کلو چاول دئیےجاتے ہیں۔ اگر ایک بی پی ایل کارڈ میں 5لوگوں کے نام ہیں تو انہیں 50کلو چاول ملتےہیں۔تو یہاں ایک سوال ستاتا ہے کہ معاملے کو دیکھیں تو 5افراد کے گھر کو 50کلو چاول زائد ہوتےہیں؟۔جب کہ بعض لوگوں کاکہنا ہے کہ امیر لوگ حکومت کو جھوٹی جانکاری دیتےہوئے بی پی ایل کارڈ حاصل کرتےہیں اور اسکیم کے چاول استعمال کئے بغیر دوسروں کو فروخت کردیتےہیں۔
تحصیلدار کی وضاحت:اسکیم کے چاول بیلگام ، ہبلی وغیرہ کو سپلائی کئےجاتے ہیں وہاں یہ چاول ،اِڈلی رواسمیت دیگر کھانے والی اشیاء تیار کرنےمیں استعمال کئے جاتے ہیں۔ غریبوں کےلئے سپلائی کئےجانے والے چاول کیا واقعی میں غریب بیچ رہےہیں یا پھر وہ امیر لوگ جنہوں نے جعلی جانکاری کے ذریعے بی پی ایل کارڈ حاصل کرکے ماہانہ ملنے والے چاول کو غیر قانونی طورپر سپلائی کررہےہیں اس کی فوری جانچ کرنےکا عوام نے مطالبہ کیا ہے۔